پاکستان سٹاک ایکسچینج چھ سال کی بلند ترین سطح پر، دوسری بہترین مارکیٹ قرار

اردو نیوز  |  Oct 21, 2023

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک سو انڈیکس چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس سے پیسے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔

کاروباری خبروں پر نظر رکھنے والے امریکی ٹیلی ویژن بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو کاروباری اوقات کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی سٹاک ایکسچینج کے ایک سو انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 50 ہزار 670 اشعاریہ 4 کی سطح پر پہنچ گئی۔

بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کیے گئے 90 سے زیادہ عالمی ایکویٹی انڈیکسز میں رواں ماہ کراچی سٹاک ایکسچینج دس فیصد بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

الفلاح سی ایل ایس اے سکیوریٹیز کے بین الاقوامی سیلز کے سربراہ فیصل بلوانی کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ اضافہ،  قرض کی ثانوی مارکیٹ کا بلند ترین شرح کی جانب بڑھتا رجحان اور مہنگائی کے اعداد و شمار  نئی سرمایہ کاری کو سٹاک مارکیٹ کی جانب موڑنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ سال کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج کا ایک سو انڈیکس 50 ہزار کی سطح پر پہنچنے سے توجہ مارکیٹ پر مرکوز رہے گی۔

رواں سال جون میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان کے سٹاکس میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی روپیہ ستمبر میں ریکارڈ نچلی سطح سے تقریباً 10 فیصد بڑھا ہے اور بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کی جانے والی معیشتوں میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی قرار دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری میں انتخابات متوقع ہونے کے باعث ملک میں نئی سرمایہ کاری لانا مشکل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More