پی ٹی آئی کی کارکن اور ٹک ٹاکر صنم جاوید تیسری مرتبہ گرفتار

اردو نیوز  |  Oct 21, 2023

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تحریک انصاف کی معروف کارکن اور ٹک ٹاکر صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔صنم جاوید جمعہ کے روز کوٹ لکھپت جیل سے دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پولیس نے پھر گرفتار کر لیا۔عدالت نے صنم جاوید کی ریس کورس تھانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر رکھی تھی۔ 

جمعہ کی شام انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تو گیٹ پر ہی کھڑی پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا اور قیدیوں والی گاڑی میں بٹھا کر جیل سے روانہ ہو گئی۔تحریک انصاف ک جانب سے جاری ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صنم جاوید قیدیوں والی گاڑی میں نعرے لگا رہی ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ ماہ صنم جاوید کو پانچ ماہ کے بعد 9 مئی کے دو مقدمات میں عدالت نے رہا کردیا تھا، تاہم پولیس نے انہیں کیمپ جیل کے باہر سے دوبارہ حراست میں لے کر ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا۔لاہور پولیس کی جانب سے تاحال صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ دوسری طرف ان کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں پولیس سے صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ اس درخواست پر پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی کہ تاحال وہ کسی نئے مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں۔ صنم جاوید کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے ان کارکنوں میں ہوتا ہے جو 9 مئی کے واقعات کے بعد سب سے پہلے گرفتار ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More