ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے انڈیا کو جیتنے لیے 257 رنز کا ہدف دے دیا

اردو نیوز  |  Oct 19, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے انڈیا کو جیتنے کے لیے 257 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے 66، تنزید حسن نے 51 اور محموداللہ نے 46 سکور بنائے۔

انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے رویندرا جڈیجہ، محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پونے میں کھیلا جا رہا ہے یہ میچ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا چوتھا میچ ہے۔

انڈیا کے خلاف میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن انجری کے باعث حصہ نہیں لے رہے جن کی عدم موجودگی میں نجم الحسین شانتو ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد شکیب الحسن کی جگہ ناسُم احمد اور حسن محمود کو تسکین احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انڈیا کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کو دیکھا جائے تو اب تک بنگلہ دیش اور انڈیا کے درمیان 40 میچ ہو چکے ہیں جس میں 31 مرتبہ انڈیا اور 8 مرتبہ بنگلہ دیش کو جیت حاصل ہوئی۔

بنگلہ دیش کی پلئینگ الیونلٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، نجم الحسین شانتو (کپتان)، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، توحید ہری دوئے، محموداللہ، ناسُم احمد، مصتفیض الرحمان، شوریفُل اسلام، حسن محمود۔

 انڈیا کی پلئینگ الیونروہت شرما (کپتان)، شبھمن گِل، وراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہُل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردُل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More