آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 289 رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔افغانستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 23.3 اوورز میں 80 رنز بنا لیے تھے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 71، کپتان ٹام لیتھم نے 68 اور وِل ینگ نے 54 سکور بنائے۔افغانستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی، نوین الحق نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔بدھ کو چنئی کے ایم اے چِدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ نے اس میچ کے لیے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے جس کے بعد ٹیم میں کپتان کین ولیمسن کی جگہ وِل ینگ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ افغان ٹیم نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی۔یہاں خیال رہے کین ولیمسن اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے تھے جس کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہیں اور اُن کی جگہ ٹام لیتھم کپتانی کر رہے ہیں۔اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو اب تک نیوزی لینڈ اور افغانستان آپس میں دو ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں جس میں دونوں مرتبہ جیت کیویز کو حاصل ہوئی۔نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیونڈیوون کونوے، وِل ینگ، رَچن رویندرا، ڈیرل مِچل، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مِچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ۔افغانستان کی پلئینگ الیونرحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، اکرام علی خِیل (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی، نوین الحق۔