جنوبی افریقہ کے خلاف اپ سیٹ جیت، نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں کی منفرد حکمت عملی کیا تھی؟

اردو نیوز  |  Oct 18, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کو شکست دیتے ہوئے میگا ایونٹ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

نیدر لینڈز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے عمدہ بیٹنگ کی اور بارش سے متاثرہ میچ میں دھرم شالہ کی پچ پر اچھا سکور بنایا اور پھر ڈَچ ٹیم نے بولنگ کرتے ہوئے اس سکور کا دفاع بھی کر لیا۔

جہاں نیدر لینڈز کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں خوب جان مارتی ہوئی نظر آئی وہیں انہوں نے فیلڈنگ کے دوران بھی ایک منفرد حکمت عملی اختیار کی۔

ڈَچ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران اپنے پاس کاغذ رکھے ہوئے دیکھا گیا جس پر انہوں نے ہر جنوبی افریقی بیٹر کے لیے پلان ترتیب دیا ہوا تھا۔

دوران میچ جیسے ہی کوئی جنوبی افریقی کھلاڑی آؤٹ ہوتا اور اُس کی جگہ نیا بیٹر آتا تو ڈَچ کھلاڑی لوگن وین بیک کے پاس اُس کے لیے کاغذ پر ترتیب دیا ہوا پلان دیکھا جا سکتا تھا۔

اس دوران نیدر لینڈز کے کھلاڑی لوگن وین بیک کے پاس آ کر اُن سے بیٹرز کے متعلق پلان پوچھتے۔

اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کرکٹ شائقین نیدر لینڈز کی اس منفرد حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

جونز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’نیدر لینڈز کے کھلاڑی جنوبی افریقی بیٹرز کو آؤٹ کرنے کے لیے کاغذ پر لکھے ہوئے پلان کو پڑھ رہے ہیں۔ محدود وسائل کے ساتھ نیدر لینڈز اس ورلڈ کپ میں شاندار کھیل رہا ہے۔‘ 

Netherlands players reading the plans from the paper for South Africa batters...!!!!

- With all limited resources, they have been brilliant in this World Cup. pic.twitter.com/duULurvtGv

— Johns. (@CricCrazyJohns) October 17, 2023

آکاش شِیواسبرامانیئم نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’نیدرلینڈز کا 12 واں کھلاڑی کاغذ ہے۔‘

The Netherlands' 12th man tonight: paper. #NEDvSA pic.twitter.com/hgyuCgkYCp

— Aakash Sivasubramaniam (@aakashs26) October 17, 2023

ماریہ لکھتی ہیں کہ ’مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ کیسے یہ نیدرلیںڈز کے کھلاڑی اکھٹے ہو کر کاغذ سے پلان پڑھ رہے ہیں۔‘

i love how these netherlands players get together to read their plans from the paper

— mariya (@wwxtvrr) October 17, 2023

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More