ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری، چھ وکٹیں گر گئیں

اردو نیوز  |  Oct 17, 2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

نیدرلینڈز نے اب سے کچھ دیر پہلے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 27 اوورز میں 112 رنز بنا لیے تھے۔

منگل کو دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

دھرم شالہ میں کھیلا جا رہا یہ میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا جس کے بعد اسے 43 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان اب تک سات ون ڈے میچ ہو چکے ہیں جس میں چھ مرتبہ پروٹیز کو جیت حاصل ہوئی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

جنوبی افریقہ کی پلئینگ الیونکوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوُوما (کپتان)، رسی فین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ مِلر، مارکو یانسین، کاگیسو رباڈا، کیشوو مہاراج، لنگی نگیڑی، جیرالڈ کوئٹزے۔

نیدرلینڈز کی پلئینگ الیونوِکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا نِدامنُورُو، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان، وکٹ کیپر) سکائی برینڈ اینجل بریکٹ، رُولوف فین ڈر مروا، لوگان وین بِیک، اریان دت، پاؤل وین مِیکرین۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More