فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان کی کمبوڈیا کو ایک گول سے شکست

اردو نیوز  |  Oct 17, 2023

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر مرحلے سلسلے میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان فٹبال میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

منگل کو اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول 73 ویں منٹ میں ہارون حمید نے کیا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مقابلہ کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پینہ میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

پاکستان ٹیم کو اس میچ کے لیے انڈیا کی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ سٹیفین کونسٹنٹائن کی خدمات بطور ہیڈ کوچ حاصل ہیں جبکہ اس میچ کے لیے کلاؤڈیو التریری کو پرفارمنس کوچ رکھا گیا تھا۔ 

People waiting to get into the stadium, should be a great crowd.#PakistanFootball #weare26 pic.twitter.com/11o5hDbl21

— FootballPakistan.com (@FootballPak) October 17, 2023

یہ پاکستان میں 8 برسوں بعد کھیلے جانے والا پہلا انٹرنیشنل فٹبال میچ تھا۔

اسی طرح 12 برسوں بعد پاکستان میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا کوئی بھی کوالیفائر میچ کھیلا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More