پاکستان نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کو پہلے دس اوورز میں دہرا نقصان اٹھانا پڑا لیکن پھر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے سنچری شراکت کے ذریعے پاکستان کی بیٹنگ کو سنبھالا دیا۔
عبدااللہ شفیق جنھیں آج آؤٹ آف فارم فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا نے موقع کا خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ پریتھرانا نے لی، جو اس میچ میں خاصے مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔
اس سے قبل، حیدرآباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز میں ہی حسن علی کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان سری لنکا کو کم ٹوٹل پر روکنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم پھر شاہین آفریدی کی گیند پر کوسال مینڈس کا کیچ امام الحق سے چھوٹا اور پھر پاکستانی بولرز کی بدقسمتی کا آغاز ہوا۔
کوسال مینڈس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر چھ چھکے اور 14 چوکے لگاتے ہوئے 122 رنز بنائے اور پاکستانی بولرز کو لاجواب کر گئے۔ ان کے جارحانہ انداز کے باعث نہ تو پاکستانی کپتان ایک فیلڈ سیٹ کر پائے اور نہ ہی پاکستانی بولرز کو سمجھ آئی کہ کیا لائن رکھی جائے۔
سری لنکا نے 20 سے 30 اووز کے درمیان 102 رنز بنائے تو ایک موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہدف 400 کے قریب ہو گا، تاہم پاکستانی فاسٹ بولرز نے آخری 20 اوورز میں بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا اور یکِے بعد دیگرے وکٹیں لیں جس کے باعث سری لنکا کو 344 رنز تک روکا جا سکا۔
سری لنکن کھلاڑی سمارا وکرما نے بھی سنچری کراس کرتے ہوئے 89گیندوں پر 108 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور 11 چوکے شامل تھے اور وہ بالآخر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نےچار وکٹیں حاصل کیں، انھوں نے کوسال مینڈس کو 122، کوسال پریرا کو صفر اور چریتھ اسالنکا کو ایک رنجبکہ سمارا وکرما کو 108 رنز پر آوٹ کیا۔
میچ کے 30ویں اوور تک سری لنکا 229 رنز بنا سکا تھا جبکہ اس کے چار کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کرتے ہوئے اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا ہے۔
Getty Images
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، اس ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقا نے 102 رنز سے شکست دی تھی۔
Getty Images
https://twitter.com/Alisethi_1/status/1711675577646842354
’کرکٹ میں برابری پر کافی ٹائم لگے گا‘
سری لنکا کا پاکستانی کرکٹ ٹیمکو بڑا ہدف دیے جانے پر پاکستان کے سوشل میڈیا پر پہلی اننگ کے دورانہی شائقین کرکٹ نے اپنا غم وغصہ پوسٹس کے ذریعے نکالنا شروع کر دیا۔ کئی صارفین نے پاکستان کی فیلڈنگ پر بہت تنقید کی۔
سری لنکا کی بہترین بیٹنگ کے مقابلے میں پاکستان کی بولنگ کو کمزور قرار دیتے ہوئے کئی دل جلے شائقین کرکٹ کے بجائے معاشی صورت حال کا تقابل کرنے سے بھی نہ چوکے۔
علی سیٹھی نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان نے لگتا ہے سری لنکا سے صرف معاشی حالات میں برابری کی ہے۔ کرکٹ میں برابری پر کافی ٹائم لگے گا۔‘
https://twitter.com/atang_waddi/status/1711696993603493964?s=20
ایک صارف نے سری لنکا کی اچھی کارکردگی کے حوالے سے لکھا کہ ’ابھی یہ بیٹنگ پچ ہے جب ہماری باری آئے گی تویہ بولنگ پچ بن جائے گی۔‘
ایک صارف نے یاددہانی کروائی کہ پاکستان نے آج تک کبھی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 265 رنز سے زیادہ کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب نہیں کیا۔‘