آسٹریلیا میں وہیل مچھلی اور کشتی کی ٹکر، ایک شخص ہلاک ایک زخمی

اردو نیوز  |  Sep 30, 2023

آسٹریلیا میں ساحل کے قریب وہیل مچھلی کے کشتی سے ٹکر لگنے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کی شام کشتی میں سوار دو افراد وہیل مچھلی کے کشتی سے ٹکر لگنے کے بعد لڑکھڑا کے سمندر میں گر گئے۔

یہ واقعہ سڈنی سے 14 کلو میٹر دور ’لا پیروز’ کے مقام پر پیش آیا۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ قریب ہی دوسری کشتی پر سوار لوگوں نے خالی کشتی دیکھ کر خطرے کی گھنٹی بجا کا اطلاع دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہو گئی ہے جبکہ کشتی میں سوار دوسرے ساتھی کو سمندر سے نکال کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

واٹر پولیس کی قائم مقام سپرنٹنڈنٹ سیوبھان منرو نے کہا کہ بچ جانے والے شخص نے اپنے ساتھی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

پولیس نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ وہیل مچھلی نے کشتی کے قریب یا اس کے اُوپرغوطہ لگایا جس سے دونوں افراد سمندر میں گر گئے۔

ہمپ بیک اور جنوبی وہیل ہر سال ’نیو ساؤتھ ویلز‘ کی ساحلی پٹی کے قریب نظر آتی ہیں۔

’یہ وہیل مچھلیاں آسٹریلیا میں موسم سرما کے دواران افزائش کے لیے گرم علاقوں کا رُخ کرتی ہیں جبکہ ستمبر اور نومبر کے درمیان جنوب کی طرف واپس لوٹتی ہیں۔ ‘

’اور آجکل یہاں بہت زیادہ تعداد میں وہیل مچھلیاں نظر آ رہی ہیں اور کشتیوں کے قریب پانی کی سطح پر غوطے لگانے کی بہت سی مثالیں ہیں۔‘

یاد رہے کہ اس واقع سے دو ہفتے قبل ایک ’ہمپ بیک وہیل‘ کے کشتی سے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ حادثہ مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر ایک کشتی کے پروپیلر سے چار میٹر طویل ہمپ بیک وہیل کے سر میں ٹکرا جانے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد پیش آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More