ایشین گیمز سکواش ٹیمز فائنل: انڈیا کا ایک اور گولڈ، پاکستان کا پہلا سلور میڈل

اردو نیوز  |  Sep 30, 2023

پاکستان 19ویں ایشین گیمز کے سکواش مقابلوں کے ٹیمز فائنل میں انڈیا نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ یہ 13 سال میں پہلی بار تھا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے جمعے کو سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ انڈیا نے دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو شکست دی۔

پاکستان کے پہلے میچ کے دوران 19 سالہ نور زمان نے عالمی نمبر 51 ہنری لیونگ کے خلاف 12-10، 7-11، 11-6، 11-8 کی برتری سے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

ناصر اقبال نے منگ ہونگ ٹینگ کو شکست دی اور ان کا سکور 3 -11، 5-11 اور 5-11 رہا جبکہ عاصم خان اپنا میچ نہیں جیت سکے۔

محمد عاصم خان نے ایک ویڈیو کلپ اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم ایشین گیمز کے فائنل میں ہیں۔‘

انڈیا کے سکواش کھلاڑی سورو گھوسل نے پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کرنے کا کریڈٹ پاکستان کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’جس طرح پورے ہفتے وہ کھیلے ہیں آپ کو پاکستان کو اس کا کریڈٹ دینا ہو گا۔ وہ بہت اچھے رہے اور اپنے تمام میچ جیتے۔ وہ اونچا اُڑ رہے ہیں اور واقعی اچھا کھیل رہے ہیں۔‘

پاکستان 2010 کے بعد ایشین گیمز مینز ٹیم سکواش کے فائنل میں پہنچا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More