وزارت آئی ٹی کی مدد سے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

اردو نیوز  |  Sep 28, 2023

وزارت مذہبی امور  نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونکیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی صدارت میں وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شریک چیئرمین نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد  نے بھی شرکت کی جس میں حج آپریشن سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔

انیق احمد نے کہا کہ حج آپریشن سےمتعلق موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنےکی ضرورت ہے۔

’چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی اس ضمن میں معاونت فراہم کرے۔‘

وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے حج آپریشن کے سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے اور خامیاں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

ان کے مطابق اس کے لیے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایکسپرٹ ٹیم وزارت حج میں تعینات کی جائے گی۔

’عازمین حج کی سہولت و آگاہی کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے۔ مناسک حج سے متعلق سہولیات اور شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا۔‘

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عازمین اور حجاج کرام حج سہولیات سے متعلق اپنا فیڈ بیک ڈیجیٹل طور پر دے سکیں گے۔

’ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اور شکایات کو ختم کیا جاسکےگا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More