پناہ گزینوں کی سمگلنگ، جرمن پولیس کے ملک بھر میں چھاپے

اردو نیوز  |  Sep 26, 2023

جرمنی کی وفاقی پولیس پناہ گزینوں کی سمگلنگ میں ملوث ارکان کی تلاش کے لیے ملک بھر میں چھاپے مار رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق جرمنی کی وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار جرمنی کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں واقع مختلف شہروں اور قصبوں میں چھاپے مار رہے ہیں۔

اے پی نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نے پانچ وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

مختلف عمارات اور اپارٹمنٹس پر مارے گئے چھاپوں میں ایسے کئی افراد ملے ہیں جو ریزیڈنٹ پرمٹ کے بغیر وہاں رہائش پذیر تھے۔

فرینکفرٹ کے ایئرپورٹ پر بھی فیڈرل پولیس نے چھاپوں کا حکم دیا ہے جہاں ایک گینگ کی موجودگی اور غیرملکیوں کی کمرشل سمگلنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More