روس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے صدر کا وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا

اردو نیوز  |  Sep 25, 2023

روس نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے کے صدر پیوٹر ہوفمنسکی کو  روس کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

خیال رہے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے روس کے صدر دلادیمیر پوتن کے وارنٹ جاری کیا تھا بظاہر جس کے جواب میں روس نے مذکورہ قدم اٹھایا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادرے اے ایف پی کے مطابق روس کے وزارت داخلہ کے ڈیٹا بیس پر شیئر کیے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کہ ’پیوٹر ہوفمنسکی پولش روسی فیڈریشن کے کریمنل کوڈ کے ایک آرٹیکل کے تحت روس کو مطلوب ہے۔‘

وزارت نے پیوٹر ہوفمنسکی کے خلاف الزامات کی تفصیل اور نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

رواں سال مارچ میں دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت نے غیر قانوی طور پر یوکرینی بچوں کو ڈیپورٹ کرکے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں روسی صدر کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

انہی الزامات پر آئی سی سی نے روس کے صداراتی کمشنر برائے حقوق اطفال کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیا تھا۔

قبل ازیں روس نے آئی سی سی کے پراسکیوٹر کریم خان اور کئی ججوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

روس آئی سی سی کا ممبر نہیں اس لیے اس کا اصرار ہے کہ پوتن کے خلاف وارنٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

رواں سال ستمبر میں آئی سی سی نے یوکرین میں فیلڈ آفس قائم کیا تھا تاکہ روسی افواج کو یوکرین پر حملے کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More