اسکو دیکھ کر تو بڑے بڑے کانپ جاتے ہیں لیکن ۔۔ لڑکی نے بلی سمجھ کرکونسا خطرناک جانور پال لیا؟

ہماری ویب  |  Sep 25, 2023

دنیا بھر میں مختلف جانور پالنے کا رجحان پایا جاتا ہے، کہیں لوگ کتے پالتے ہیں تو کہیں بلیاں اور بعض لوگ تو سانپ اور دیگر خطرناک جانور بھی پالنے کا شوق رکھتے ہیں لیکن امریکا میں ایک لڑکی نے بلی سمجھ کر ایسا جانور پال لیا کہ جس کو دیکھ کر بڑے بڑے بہادر بھی کانپ جاتے ہیں۔

وکٹوریا نامی لڑکی اپنی والدہ کے انتقال کے بعد تنہائی دور کرنے کیلئے بلی نما جانور کو لے آئیں جو حقیقت میں سیاہ پینتھر تھا۔

معاملہ تب کھلا جب لڑکی نے چیتے کو پالتو کتے کے ساتھ پال کر بڑا کیا لیکن آہستہ آہستہ پینتھر کے رویے میں بلی کے برعکس غیر معمولی تبدیلی آنے لگی بعدازاں راز کھل گیا کہ یہ بلی نہیں دراصل نایاب نسل کا بلیک پینتھر ہے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ لڑکی نے خوفزدہ ہوکر پینتھر کو چھوڑ نے کے بجائے اس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا ، حیران کُن طور پر بلیک پینتھر اور کتا بھی آپس میں بہترین دوست بن گئے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کھاتے، پیتے، کھیلتے اور سوتے بھی ساتھ ہی ہیں۔

وکٹوریا نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا جہاں وہ روزانہ کی بنیاد پر سیاہ چیتے کی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ویڈیوز کو نہ صرف صارفین کی جانب سے دیکھا جاتا ہے بلکہ وہ اس پر تبصرے بھی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More