اتنی سی بات اور اتنا طوفان کہ ۔۔ شادی کی تقریب میں دولہا کے کس کام کی وجہ سے دلہن نے طلاق مانگ لی؟ جان کی ہنسی نہ رک پائے

ہماری ویب  |  Sep 22, 2023

شادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں اکثر دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آتی ہے لیکن ایک دلہن نے کیک کٹنگ کے بعد دولہا کی چھوٹی سی شرارت پر طلاق مانگ لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں دلہن کو شادی کی تقریب کے دوران دولہا کا منہ پر کیک لگانا پسند نہیں آیا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ شوہر نے شادی کی تقریب میں میرے منہ پر کیک لگایا اس لیے میں نے شوہر کو چھوڑ دیا اورطلاق مانگ لی۔

خاتون نے بتایا کہ پہلے سے منع کرنے کے باوجود میرے شوہر نے ہماری شادی دن کیک کا ایک بہت بڑا ٹکڑا میرے چہرے پر لگا دیا، اس سے نہ صرف میرا میک اپ، بال اور لباس خراب ہوا بلکہ میرے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر نے معافی مانگنے کے لیے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہونا چاہیے تھا لیکن میرے شوہر نےمجھے شرمندہ کیا جس سے مجھے سخت نفرت ہے۔

خاتون نے ماضی سے جڑے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ جب میں 17 سال کی ہوئی تو میری سالگرہ کے موقع پر والدہ نے میرا سر کیک میں ڈال دیا اور کیک پر کی گئی سجاوٹ میں سے موجود ایک نوکیلی چیز سے میری پیشانی زخمی ہوگئی جس کے بعد سے مجھے اس چیز سے نفرت ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو پہلے ہی سالگرہ والے واقعہ کے بارے میں بتا کر وارننگ دی تھی کہ اگر آپ نے میرے ساتھ ایسا کچھ بھی کیا تو میں آپ کو چھوڑ دوں گی لیکن اُنہوں نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More