جنت کی سیڑھی چڑھنا اتنا آسان تھوڑی ہے کہ ۔۔ 42 سالہ شخص جنت کی سیڑھی سے گرکر کہاں گیا؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2023

انسان کی موت کے بعد جنت یا دوزخ میں جانے کا فیصلہ ہوتاہے لیکن کچھ لوگوں نے دنیا میں ہی کہیں دوزخ تو کہیں جنت بنالی ہے اور جنت پہنچنے کی کوشش میں کئی بار لوگ اپنی جان بھی گنوادیتے ہیں، آسٹریا میں بھی 42 سالہ شخص نے جنت کی سیڑھی چڑھنے کی کوشش میں اپنی جان گنوادی ہے۔

آسٹریا کے پہاڑ پر ایک تنگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے برطانوی سیاح 90 میٹر سے زیادہ نیچے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔12 ستمبر کو 42 سالہ شخص سیڑھی پر اکیلا چڑھ رہا تھا اور اس دوران وہ پھسل کر نیچے وادی میں گرگیا۔

حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا تاہم گرنے والے شخص کو بچایا نہیں جاسکا، حادثے کے تھوڑی دیر بعد ریسکیور اہلکاروں نے برطانوی سیاح کی لاش نکال لی۔

حادثے سے متعلق حکام نے کسی تیسرے فریق کی غفلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت برطانوی سیاح مکمل طور پر اکیلا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریا کا یہ علاقہ دلکش اور خوبصورت تصاویر کے خواہشمند سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہاں موجود سیڑھی کو مقامی طور پر ’جنت کی سیڑھی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہاں آنے والے سیاح جنت کی سیڑھی پر چڑھنے کے خطرناک مشن میں حصہ لیتے ہیں اور کئی بار جان بھی گنوا دیتے ہیں جیسا کہ اس 42 سالہ برطانوی شخص کے ساتھ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More