ڈوبا ہوا بھی ہے تیرے بابا کا دل ۔۔ بیٹی کی شادی پر لالہ کی جذباتی شعر کے ساتھ وائرل تصویردیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 20, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بیٹی انشا اور داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ رخصتی کے موقع پر بنائی گئی خوبصورت تصاویر شعر کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیں۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کی رخصتی کل کراچی کے نجی ہوٹل میں ہوئی اور اس موقع پر انہوں نے انشا اور شاہین کے ہمراہ چند شعروں کے ساتھ تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شاہین اور انشا کا نکاح رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں ہوا تھا۔شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی ہال پہنچے تھے، شادی کی تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ، مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی تقریب میں موجود تھے۔شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی تصویر میں شاہد آفریدی انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی بیٹی اور داماد کے ساتھ موجود تھے۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More