اب مہنگے پیٹرول سے نجات ملے گی ۔۔ گاڑی مالکان کیلئے خوشخبری آگئی

ہماری ویب  |  Sep 19, 2023

ملک میں پیٹرول کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث قیمتوں سے پریشان گاڑی مالکان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے، لیکن اب انہی گاڑی مالکان کے لیے ایک خوشخبری سامنے ہے۔چینی کمپنی نے پاکستان میں ای وی پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) پلانٹ اور ملک کے بڑے شہروں میں شو رومز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے اسسٹنٹ چیئرمین جی یو زونگ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر سے ملاقات کی جس موقع پر اس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے پیٹرول کی لاگت میں بہت زیادہ بچت ہو گی اور عوام کے لئے آسان اور سستا سفر ممکن ہوسکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ طویل مدتی کاروباری منصوبے کا حصہ ہے، وہ پاکستان کی مارکیٹوں کا معائنہ کررہے ہیں اور مینو فیکچرنگ یونٹ اور شورومز قائم کرنا کمپنی کے مفاد میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More