پوجا بھٹ کا عالیہ بھٹ سے کیا رشتہ؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

اردو نیوز  |  Sep 13, 2023

انڈین اداکارہ اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ نے عالیہ بھٹ سے اپنے رشتے سے متعلق افواہوں پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ عالیہ ان کی بہن ہیں اور اس کے علاوہ تمام باتیں ’مضحکہ خیز‘ ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ عالیہ بھٹ پوجا بھٹ کی بہن نہیں بلکہ بیٹی ہیں۔

سدھانت کنان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’یہ تو ہمارے ملک میں بہت پُرانی چیز ہے کہ کسی کی بھی بیٹی، بھابھی یا بہن کے رشتے کے حوالے سے بات کر لو یا افواہیں اُڑا دو۔‘

ان کا عالیہ بھٹ اور اپنے رشتے کے حوالے سے افواہوں پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’اب اس سب کو کیسے روکا جائے؟ کیا اس بات پر ردعمل دے کر اسے کوئی اہمیت دینی چاہیے؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔‘

واضح رہے پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹیاں ہیں تاہم دونوں کی مائیں الگ ہیں۔

مہیش بھٹ نے پہلی شادی 1970 میں کرن بھٹ سے کی تھی اور پوجا بھٹ اور راہُل بھٹ دونوں ان کے بچے ہیں۔ دوسری جانب عالیہ بھٹ اور شاہین بھٹ، مہیش بھٹ اور سونی رازدان کے بچے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More