طیارے میں خرابی، کینیڈین وزیراعظم انڈیا میں پھنس گئے

اردو نیوز  |  Sep 11, 2023

انڈیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد واپسی پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے طیارے میں خرابی کی وجہ سے انہیں اور ان کے پورے وفد کو نئی دہلی میں اپنا قیام ایک اضافی دن کے لیے بڑھانا پڑ گیا۔

فرانسیس نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جسٹن ٹروڈو جمعہ کو جی 20 کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈیا پہنچے تھے۔

وہ انڈین آزادی کے رہنما مہاتما گاندھی کی یادگار پر پھول چڑھانے کے بعد اتوار کو وطن واپس آنے والے تھے، لیکن طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث انہیں مزید انڈیا میں رہنا پڑے گا۔

نئی دہلی میں کینیڈین ہائی کمیشن نے اے ایف پی کو ٹروڈو کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا کی فضائیہ، جو طیارے کو چلاتی ہے، نے وفد کو آگاہ کیا تھا کہ اسے ’تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔‘

اس نے مزید کہا کہ ‘یہ مسائل راتوں رات حل نہیں ہو سکتے، ہمارا وفد اس وقت تک انڈیا میں رہے گا جب تک متبادل انتظامات نہیں ہو جاتے۔‘

کینیڈا کے سی ٹی وی نے طیارے کی شناخت ایئربس کے طور پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کب واپس آسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

جی 20 سربراہی اجلاس میں ٹروڈو کی موجودگی ان کے کچھ جی 7 ہم منصبوں کے مقابلے میں کم اہم تھی، اور کینیڈا کے دائیں بازو کے سکھ علیحدگی پسندوں سے نہ نمٹنے پر ان کی حکومت اور میزبان انڈیا کے درمیان تناؤ تھا۔

انڈیا کینیڈا پر الزام لگاتا ہے کہ وہ انتہا پسند سکھ قوم پرستوں کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند کر رہا ہے جو شمالی انڈیا میں الگ سکھ وطن چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More