’میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے،‘ تمنا بھاٹیہ کو کونسا سوال بُرا لگا؟

اردو نیوز  |  Sep 07, 2023

انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ چنئی میں ایک پرستار پر اُس وقت برس پڑیں جب اُن سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق حال ہی میں چنئی میں ایک تقریب کے دوران ایک پرستار نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ ’آپ شادی کب کر رہی ہیں؟ کیا کسی تمِل بندے کے لیے کوئی موقع ہے؟‘

اس ذاتی سوال پر اداکارہ نے سپاٹ چہرے کے ساتھ جواب دیا کہ ’میرے والدین بھی مجھ سے یہ نہیں پوچھتے۔‘

خیال رہے رواں سال جون میں تمنا بھاٹیہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ اداکار وجے ورما سے بہت قریب ہیں اور دونوں ساتھ وقت بھی گزار رہے ہیں۔

دونوں اداکار نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’لسٹ سٹوریز 2‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔

ایک اور فین نے تمنا بھاٹیہ سے پوچھا کہ کیا انہیں زندگی گزارنے کے لیے کوئی اچھا ساتھی مل گیا ہے؟ اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔‘

رواں سال جون میں ایک انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیہ سے جب شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو اُن کا کہنا تھا کہ ’شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور یہ کوئی پارٹی نہیں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سب شادی کر رہے ہیں تو وہ بھی کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More