’جانِ جاں‘: سیف علی خان نے اہلیہ کرینہ کپور کو وِجے ورما کے حوالے سے کیا تنبیہ کی؟

اردو نیوز  |  Sep 06, 2023

بالی وُڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور فلم ’جانِ جاں‘ سے نیٹ فلکس پر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ سکرین شیر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

منگل کو فلم کے ٹریلر لانچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر سیف علی خان نے انہیں فلم سائن کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’جانِ جاں‘ میں وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور یہ آسان نہیں ہوگا۔

کرینہ کپور کا اپنے ساتھی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سیف نے مجھے کہا تھا کہ سنو ایسا نہیں ہوگا کہ تم وین سے میک اپ کرکے اُتروگی اور سیٹ پر جا کر ڈائیلاگ بول لو گی۔‘

کرینہ کپور کے مطابق ان کے شوہر نے مزید کہا کہ ’آپ کو اپنا یہ رویہ ترک کرنا ہوگا، آپ جے دیپ اور وِجے جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اس لیے تیار رہیں۔ وہ دونوں چیزیں تبدیل کر رہے ہوں گے تو بہتر ہے آپ بھی ہوشیار رہیں کیونکہ یہ پِکنک نہیں۔‘

بالی وُڈ کے بیبو نے مزید کہا کہ جے دیپ اہلاوت ہمیشہ اپنے کردار کی تیاری کر کے آتے ہیں جبکہ وِجے ورما سیٹ پر ہنسی مذاق کر رہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ کام کرتے ہیں تو یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ اگلہ جملہ کون سا اور کیسے بولیں گے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Netflix India (@netflix_in)

سجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’جانِ جاں‘ 21 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More