اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو کیا ہوگا؟

اردو نیوز  |  Sep 02, 2023

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ سری لنکا کے شہر پالیکیلے میں جاری ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان اس میچ میں جہاں کرکٹ مداحوں کے دِلوں کی دھڑکنیں اوپر نیچے ہو رہی ہیں وہیں بارش بھی بار بار میچ کا مزہ خراب کر رہی ہے۔

بار بار بارش کے باعث شائقینِ کرکٹ کے دماغ میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر روایتی حریفوں کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو پھر اِس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ 

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)اس ایک پوائنٹ کے بعد پاکستان ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گا تاہم انڈیا کو نیپال کے خلاف ہر صورت میں میچ جیت حاصل کرنا ہوگی۔

اگر یہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو اس سے اتنا نقصان نہیں ہوگا کیونکہ اگر انڈیا نیپال سے جیت جاتا ہے تو دونوں ٹیمیں ایک مرتبہ پھر سے سپرفور مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More