ایشیا کپ میں انڈیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 14 اوورز میں 66 رنز سکور کیے ہیں اور اس کی تین وکٹیں گر گئی ہیں۔ شاہین آفریدی نے اوپنر روہت شرما کو کلین بولڈ کیا جس کے بعد وراٹ کوہلی کھیلنے آئے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ بولر ایک بار پھر شاہین آفریدی ہی تھے۔ کوہلی چار رنز ہی سکور کر سکے۔انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے پہلے اوور کرایا۔ روہت شرما 11 رنز کر پویلین لوٹے۔شریاس آئیر آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جن کی وکٹ حارث رؤف نے حاصل کی۔پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں سری لنکا کے پالیکیلے سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ میں سری لنکا کا ابر آلود موسم خلل ڈال سکتا ہے۔پاکستان نے انڈیا کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ 11 میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو شاملکیا ہے۔اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان ون ڈے مقابلوں کی تاریخ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں 132 مرتبہ اس فارمیٹ میں آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں 73 مرتبہ پاکستان جبکہ 55 مرتبہ انڈیا نے فتح حاصل کی ہے۔روایتی حریف ایشیا کپ میں 13 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں سات مرتبہ انڈیا اور پانچ مرتبہ پاکستان نے جیت حاصل کی۔اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان گزشتہ 10 ون ڈے میچوں کی بات کی جائے تو اُس میں سات مرتبہ انڈیا اور تین مرتبہ پاکستان کامیاب ہوا ہے۔Pakistan to field same playing XI tomorrow #PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/qe18Ad6pF4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 1, 2023
اس سے قبل 2022 میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان دو میچ ہوئے تھے جن میں ایک میں پاکستان جبکہ ایک میں انڈیا جیتا تھا تاہم وہ ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ پر مبنی تھا۔دوسری جانب دونوں ٹیمیں سنیچر کو پہلی مرتبہ پالیکیلے میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دونوں ٹیمیں 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔