سپین میں ٹماٹروں کی جنگ جس میں سب ’خوشی سے لال‘

اردو نیوز  |  Aug 31, 2023

سپین کے شہر بوئل میں ہر سال اگست کے آخر میں ٹماٹینا فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے جس میں دیگر ممالک سے سیاح بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔ یہ میلہ ٹوماٹو فائٹ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر ٹماٹر برساتے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس میلے میں شرکت کی۔

ٹوماٹینا نامی یہ میلہ کئی دہائیوں سے سپین کی ثقافت کا حصہ ہے جسے ہر سال بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

اس میلے میں زیادہ پکے ہوئے ٹماٹر استعمال کیا جاتے ہیں۔

اس میلے میں حصہ لینے کے کچھ اصول بھی ہیں اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ ٹماٹر کو ہاتھ میں مسل کر مارا جائے تاکہ کسی کو چوٹ نہ لگے۔

اس میلے میں شرکت کے لیے یورپ کے دوسرے ممالک سے بھی لوگ آتے ہیں۔

فیسٹیول میں کئی ٹن ٹماٹروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ٹماٹروں کے گودے میں لیٹنے کی روایت بھی عام ہے۔

فیسٹیول ایک گھنٹے تک جاری رہتا ہے جس کے بعد صفائی کا کام شروع ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More