برطانیہ میں سخت قوانین کا اطلاق، خنجر اور چُھرے رکھنے اور فروخت پر پابندی

اردو نیوز  |  Aug 31, 2023

برطانوی حکومت نے تیز دھار چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بدھ کو برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم زومبی سٹائل چھُروں اور خنجروں پر پابندی عائد کر رہے ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’پولیس کو نئے اختیارات دیے جا رہے ہیں جس کے تحت چھُرے اور خنجر رکھنے اور فروخت کرنے پر دو سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔‘

برطانوی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ ’اگر آپ انسانی جانوں کو دھمکائیں گے تو یاد رکھیں یہ سزا (دو سال قید) جو آپ پڑھ رہے ہیں آپ کے لیے آخری نہیں ہوگی۔‘

برطانوی حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ’جرائم میں کمی لا کر زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔‘

Cutting crime saves lives. pic.twitter.com/bVhdow3KVS

— Home Office (@ukhomeoffice) August 30, 2023

نئے قوانین کے مطابق پولیس کو دیے گئے اختیارات کے تحت سکیورٹی اہلکار کسی بھی پرائیویٹ یا پبلک پراپرٹی سے ایسے ہتھیاروں کو اپنے قبضے میں لے سکتے ہیں جن کا استعمال سنگین جرائم میں ہوتا ہے۔

برطانوی پولیسنگ منسٹر کرس فلپس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہمیں ان غنڈوں، جو ان خطرناک ہتھیاروں کا استعمال تشدد یا لوگوں کو ڈرانے کے لیے کرتے ہیں، کو ہر صورت میں روکنا ہو گا۔‘

انہوں نے برطانیہ کے عوام کو یقین دہانی کروائی کہ جرائم کو روکنے کے لیے ہر قدم اٹھایا جائے گا اور ان میں ملوث افراد کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More