باڈی بلڈنگ کے شوقین پولیس اہلکار کے ساتھ خاتون ریسلر کا 50 لاکھ روپے کا فراڈ

اردو نیوز  |  Aug 29, 2023

انڈیا کی بدنام زمانہ ’تہاڑ جیل‘ میں تعینات اسسٹنٹ سپرینٹینڈنٹ کے ساتھ خاتون ریسلر نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر 50 لاکھ روپے کا فراڈ کر دیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق تہاڑ جیل میں تعینات اسسٹنٹ سپرینٹینڈنٹ دیپک شرما نے ہیلتھ کیئر مصنوعات کے کاروبار میں راؤنک گُلیا نامی خاتون ریسلر اور اُن کے شوہر کے خلاف 50 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

دیپک شرما باڈی بلڈنگ کے باعث سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ انہوں نے راؤنک گلیا اور اُن کے شوہر پر 50 لاکھ روپے فراڈ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس کے مطابق دیپک شرما نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ اُن کی ملاقات نیشنل اور سٹیٹ لیول چیمپیئن راؤنک گُلیا سے ڈسکوری چینل کے ریئلٹی شو ’انڈیاز الٹی میٹ واریئر‘ پر ہوئی جہاں پر خاتون نے انہیں بتایا کہ اُن کے شوہر ایک معروف بزنس مین ہیں اور اُن کا ہیلتھ کیئر کا کاروبار ہے۔

اس پر دیپک شرما نے اُن کے کاروبار میں 50 لاکھ روپے انویسٹ کیے۔ پہلے تو دونوں میاں بیوی نے انہیں خوب منافع دینے کے وعدے کیے تاہم بعد میں وہ رقم واپس کرنے سے مُکر گئے۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

واضح رہے دیپک شرما اور راؤنک گُلیا دونوں سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ رکھتے ہیں۔ تہاڑ جیل کے اسسٹنٹ سپرینٹینڈنٹ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں جبکہ ریسلر راؤنک گُلیا انسٹاگرام پر ساڑھے چار لاکھ کے قریب فالوورز رکھتی ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More