ستمبر میں پیٹرول کی قیمت میں پھر بڑے اضافے کا امکان ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 29, 2023

مہنگائی کی ستائی عوام پر دوبارہ پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کی جا رہی ہے۔ آئندہ ماہ ستمبر کی شروعات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

16 اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں 12 روپے کا فرق پڑا ہے اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14.83 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی۔

وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر کے مطابق اس وقت افراط کا تناسب 28 فیصد ہے۔

وہیں نگران حکومت بجلی کے زائد بلوں پر ملک گیر شدید ردعمل اور احتجاج کے باعث اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More