ٹویوٹا کے سسٹم میں خرابی، جاپان کے 12 پلانٹس میں کام معطل

اردو نیوز  |  Aug 29, 2023

گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے جاپان میں 14 فیکٹریوں میں سے 12 میں کام روک دیا گیا ہے تاہم بظاہر یہ سائبر حملہ نہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے منگل کو شروع ہونے والے مسئلے کے بارے میں مزید تفصیل دینے سے گریز کیا ہے۔

ٹویوٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’سسٹم میں خرابی کی وجہ سے 12 فیکٹریاں پرزوں کے آرڈرز پر کام نہیں کر پا رہیں۔ ہمارے خیال میں یہ سائبر حملہ نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس مسئلے کی تحقیقات کریں گے اور جلد از جلد سسٹم کو بحال کر دیں گے۔‘

یہ واضح نہیں کہ کب معمول کی پروڈکشن شروع ہو گی۔ کمپنی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ آیا سسٹم میں خرابی کی وجہ سے بیرون ملک فیکٹریاں متاثر ہوئیں۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی علاقے کیوشو اور کیوٹو میں ڈائیہاتسو کی فیکٹری میں کام جاری ہے۔

گزشتہ سال ایک پلانٹ پر سائبر حملے کے بعد ٹویوٹا نے تمام مقامی فیکٹریوں کو بند کر دیا تھا۔

جاپان میں ٹویوٹا کا شمار اہم ساکھ والی کمپنیوں میں ہوتا ہے اور یہ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More