برطانوی پولیس نے پریمیئر لیگ کے دو فٹ بالرز کی چوری شدہ مہنگی کاریں بازیاب کرلیں

اردو نیوز  |  Aug 28, 2023

برطانوی پولیس نے پریمیئر لیگ کے دو فٹ بالرز کی چوری شدہ مہنگی کاریں بازیاب کی ہیں جنہیں دبئی بھیجا جا رہا تھا۔

برطانوی اخبار ’دی سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق چوری شدہ کاریں تلاش کرنے والے انٹیلیجنس یونٹ نے فراری اور رینج روور سپورٹس کاریں ایسیکس میں لندن گیٹ وے پورٹ پر ایک کنٹینر سے ڈھونڈ نکالیں۔

یہ کاریں رواں برس کے آغاز میں ہمسایہ سے چوری کی گئی تھیں۔ اس سال انٹیلیجنس یونٹ نے  517 چوری کی گئی کاریں دو کروڑ ڈالر کے سپئرپارٹس ریکور کیے ہیں۔

برطانیہ بھر اور خاص طور پر امیر علاقوں سے جرائم پیشہ گینگ کاریں چوری کر رہے ہیں۔ وہ ان کاروں کے پارٹس الگ کر دیتے ہیں یا انہیں مشرق وسطٰی اور افریقہ کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کر دیتے ہیں۔

برطانیہ کے ادارہ شماریات کے مطابق 2022 میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔

پی سی فِل پینٹیلو کے مطابق ایک کھلاڑی نے انٹیلیجنس یونٹ کی تعریف کی ’وہ حقیقت میں بہت شکرگزار تھے۔ انہیں اپنی کار بہت عزیز تھی اور پولیس کی سروس سے بہت متاثر ہوئے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More