میانمار نے مشرقی تیمور کے اعلیٰ سفارت کار کو ملک بدر کر دیا

اردو نیوز  |  Aug 27, 2023

جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار کی حکومت نے اتوار کو مشرقی تیمور کے اعلیٰ سفارت کار کو شیڈو ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ملاقات پر ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق میانمار میں  فروری 2021 میں فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے ملک بحران میں گھرا ہوا ہے، جمہوریت کا مختصر تجربہ ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

میانمار میں شیڈو ایڈمنسٹریشن کو نیشنل یونٹی گورنمنٹ (این یو جی) کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں جلاوطن قانون سازوں کا غلبہ ہے جو دہشت گرد تنظیم کے طور پر بغاوت ختم کرنے کے لیے بیرون ملک کام کر رہے ہیں۔

گذشتہ ماہ مشرقی تیمور کے صدر ہوزے راموس ہورٹا نے دارالحکومت دلی میں میانمار میں نیشنل یونٹی گورنمنٹ کے وزیر خارجہ زن مار آنگ سے ملاقات کی۔

میانمار کی وزارت خارجہ نے مشرقی تیمور کے  غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اتوار کے روز ینگون میں مشرقی تیمور کے ناظم الامور کو یکم ستمبر سے ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے  سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ہے کہ مشرقی تیمور دہشت گرد گروپ کو میانمار میں مزید خلاف ورزیوں کے ارتکاب کی ترغیب دے رہا ہے۔

میانمار حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ فوٹو گیٹی امیجدوسری جانب مشرقی تیمور نے ناظم الامور کی بے دخلی کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں میانمار میں جمہوری نظام کی واپسی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔

مشرقی تیمور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا گیارہواں رکن ملک بننے والا ہے۔

مشرقی تیمور کی جانب سے میانمار حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جائے اور ملک میں بحران کا پرامن اور تعمیری حل تلاش کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More