ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اردو نیوز  |  Aug 25, 2023

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ  ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2023 میں جیولین تھرو کے مقابلے کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

 ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں منعقدہ ایتھلیٹکس کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ارشد ندیم ہیں۔ 

جمعے کو جیولین تھرو کے مقابلے میں ابتدائی راؤنڈ میں گروپ بی میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر دور نیرہ پھینک کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔ 

دوسری جانب گروپ اے انڈیا کے اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑہ نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، انہوں نے 88.77 میٹر فاصلے پر تھرو پھینکی تھی۔ 

دونوں کھلاڑی اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن پر رہے۔ 

فائنل مقابلہ اتوار کو منعقدہ ہوگا۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More