قوم تیاری کرلے ۔۔ یکم ستمبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 25, 2023

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے، یکم ستمبر سے اگلے دو ہفتوں کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

16 اگست سے 24 اگست تک ڈالر کی قیمت میں 12سے زائد روپے کا اضافہ ہوا، ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔

اگرچہ عالمی سطح پر تیل کی مصنوعات اور خام تیل کی قیمتوں میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن ڈالر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں اب بھی بڑھ سکتی ہیں۔ ستمبر میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو سکتا ہے اور قیمتیں بھی بہت بڑھ سکتی ہیں۔

اگست میں پیٹرول کی قیمت میں پہلے ہی 37اعشاریہ 50 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا اور ڈیزل 40 روپے مہنگا ہو، اب موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو ڈالر کی قیمت 300 روپے سے اوپر جا چکی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں کیونکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More