ریاض: ای گیمرز 8 ایونٹ میں راکٹ لیگ ٹورنامنٹ

اردو نیوز  |  Aug 25, 2023

ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ہونے والے گیمرز 8 : لینڈ آف ہیروز ایونٹ میں راکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ اور ای سپورٹس فیسٹیول کے اختتام  سے قبل ای سپورٹس ایرینا میں راکٹ لیگ ٹورنامنٹ 24 سے 27 اگست تک ہو گا۔

راکٹ لیگ ٹورنامنٹ کی تفصیلات میں گذشتہ روز بدھ کو بتایا گیا کہ بہترین ٹیموں کو 20 لاکھ ڈالر کے انعامات دیئے جائیں جس میں فاتح ٹیم پانچ لاکھ ڈالرانعام کی حقدار ہو گی۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے زیراہتمام ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 24 ٹیموں میں گروپ مرحلے کا براہ راست آغاز جمعرات کو  بلیوارڈ ریاض سٹی کے ای سپورٹس ایرینا میں ہوا ہے۔

سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے چیف سپورٹس آفیسر فیصل بن حمران نے کہا ہے کہ گیمرز 8 : لینڈ آف ہیروز ایونٹ نے اس موسم گرما میں اب تک کا سب سے بڑا گیمنگ ایکشن دیکھا ہے۔

ای سپورٹس ایرینا میں راکٹ لیگ ٹورنامنٹ 27 اگست تک ہو گا۔ فوٹو انسٹاگرامریاض بلیوارڈ سٹی میں ہونے والا راکٹ لیگ ٹورنامنٹ دنیا بھر کے سب سے بڑے گیمنگ اور ای سپورٹس فیسٹیول کے اختتام کے لیے ایک مثالی ایونٹ ثابت ہوگا۔

راکٹ لیگ ٹورنامٹ نے دنیا بھر میں پسندیدہ گیمز میں سے ایک کے طور پر خاص جگہ حاصل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More