چندریان 3: انڈین پرچم کے نشان والا پرگیان روور چاند کی سطح پر کیسے کام کرے گا؟

بی بی سی اردو  |  Aug 25, 2023

چندریان 3 مشن چاند کے جنوبی قطب کے قریب کامیابی سے اتر گیا ہے جو کہ انڈیا کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ انڈیا نے قطب جنوبی پر لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی چندریان 3 مشن کے تینوں مقاصد پورے ہو گئے ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک نے چاند پر پہنچنے میں کامیابی پر انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے انڈیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انڈیا کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر فواد چوہدری نے بھی اسرو کو مبارکباد دی ہے۔ ایک ٹویٹ میں انھوں نے انڈیا کے اس لمحے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انھوں نے کہا ’چندریان 3 کا چاند پر پہنچنا اسرو کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ میں اسرو کے چیئرمین مسٹر سومناتھ کے ساتھ نوجوان سائنسدانوں کا جشن مناتے بھی دیکھ رہا ہوں۔ صرف خواب دیکھنے والے نوجوان ہی دنیا کو بدل سکتے ہیں۔‘

تاہم، کامیاب لینڈنگ کے بعد اب سب کی نظریں پرگیان روور پر ہیں۔ چندریان-3 کے اترنے کے آدھے گھنٹے کے اندر، پرگیان روور چاند کی سطح پر آ گیا تھا۔ اب یہ روور قمری مشن کے مقاصد پر مزید کام مکمل کرے گا۔

یہ روور کیسے کام کرے گا اور چاند کے جنوبی قطب پر اسے کیا چیزیں ملیں گیں؟

ہم نے شیو نادر یونیورسٹی کے پروفیسر آکاش سنہا سے ایسے ہی کچھ سوالات کیے۔ آکاش سنہا کو سپیس، روبوٹکس، اے آئی جیسے شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔

چندریان کا لینڈر تو پہنچ گیا اب آگے کیا؟

کسی بھی خلائی مشن کی حتمی تنائج روور یا روبوٹ سے ہی آتی ہے۔

مشن پورا ہوا، ہم چاند پر پہنچ گئے۔۔۔تو اب روور کا کیا ہوگا؟

روور کا کام یہاں سے شروع ہوتا ہے۔ روور کو چاند پر نمونے جمع کرنے، چاند پر چلنے اور زمین پر ڈیٹا بھیجنے کے لیے بہت باریک بینی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

BBCروور چاند کی سطح پر کیسے چلے گا؟

روور بغیر ڈرائیور کے گاڑی کی طرح ہے اور اسے خود ہی چاند پر چلانا پڑے گا۔

اس نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ سامنے کوئی گڑھا ہے، کوئی پتھر ہے یا نہیں، کیا میں اسے پار کر سکتا ہوں یا نہیں کر سکتا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے ہم نے روور میں دو انتہائی سمارٹ کیمرے لگائے ہیں۔

ان کیمروں کا استعمال کر کے روور اپنے ارد گرد کا تھری ڈی ماڈل بناتا ہے اور اس ماڈل کی مدد سے فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کیا چلنے کے لیے کیا کرنا پڑے گا۔

BBCروور کو چاند پر کیا ملے گا؟

پانی سب سے اہم چیز ہے لیکن اس کے علاوہ نایاب معادنیات ملنے کے بھی امکان ہیں۔

یورینیم، سونا یا کسی بھی قسم کی نایاب دھات یہاں سے مل سکتے ہیں۔

ہیلیم تھری ملنے کا بھی امکان ہے جس سے جوہری ایندھن بنایا جا سکتا ہے۔ یہ تمام کام سرانجام کرنے کے لیے روور میں خصوصی سینسرز موجود ہیں۔

BBCروور زمین کے ساتھ رابطہ کیسے قائم کرے گا؟

اسرو نے اس بار زمین کے ساتھ کنیکٹیویٹی کا خاص خیال رکھا ہے۔

اس میں روور، پروپلشن اور لینڈر سمیت دس سے زیادہ اینٹینا ہیں اور ایک خاص بات یہ ہے کہ روور چندریان 3 کے ماڈیول سے رابطہ کر سکتا ہے۔

اس کے ساتھ یہ چندریان-2 کے ماڈیول سے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔ یہ زمین پر اسرو کے سٹیشن سے بھی براہ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

رابطے کو قائم رکھنے کے لیے اتنے راستے ہیں کہ رابطہ ٹوٹنے کا موقع مشکل سے ہی آئے گا۔

Getty Imagesکیا انڈیا کا پرچم بھی روور کے ساتھ چاند پر گیا ہے؟

انڈیا نے سال سنہ 2008 میں ہی چاند کے جنوبی قطب پر اپنا جھنڈا لگا دیا تھا۔ سال 2008 میں چندریان-1 نے ایک ’امپیکٹ پروب‘ بھیجا تھا جو تقریباً جنوبی قطب تک پہنچ گیا تھا۔

اب یہ روور جہاں بھی جائے گا، چاند پر اپنے قدموں کے نشان چھوڑے گا جس پر انڈیا کا قومی نشان اور اسرو کا لوگو ہوگا۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نشانات ہمیشہ موجود رہیں گے کیونکہ چاند پر ہوا نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More