کیا دواؤں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا؟ ڈریپ نے وضاحت جاری کردی

ہماری ویب  |  Aug 24, 2023

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ڈریپ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ دواؤں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دواؤں کی قیمت مقرر کی ہے۔

ڈریپ کے مطابق تمام 25 نئی دوائیں ہیں جو اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں، یہ تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں بیچنے کے لیے پیش کی جارہی ہیں۔

ڈریپ کا مزید کہنا ہے کہ سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More