’آرڈر پسند آئے گا‘، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

اردو نیوز  |  Aug 22, 2023

سپریم کورٹ نے شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی ہے۔

منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ نیب قانون میں تبدیلی کے بعد مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر مزید کارروائی نہیں ہو سکتی۔‘

عدالت نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست نیب کی جانب سے واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔

نیب کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ براہ کرم آرڈر میں خارج کرنے کے بجائے نمٹا دینا لکھ دیں جس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ’آپ کو آرڈر پسند آئے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More