انسانیت کی اعلیٰ مثال ۔۔ جڑانوالہ کے مسلمان شخص نے جان پر کھیل کر کیسے مسیحی پڑوسن کا گھر جلنے سے بچایا؟

ہماری ویب  |  Aug 21, 2023

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بدھ کے روز مسیحی گھروں اور چرچز کو جلانے کے دوران ایک مسلمان شخص نے اپنی مسیحی پڑوسن کا گھر بچانے کیلئے اپنی جان داؤ پر لگاکر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

جڑانوالہ کی کرسچن کالونی میں 16 اگست کو جب جلاؤ گھیراؤ شروع ہوا تو ملک خلیل عرفان نے اپنی پڑوسن جوزفین اور ان کے بچوں کی حفاظت کیلئے خود باہر آگئے اور جوزفین اور ان کے بچوں کو اپنے گھر میں پناہ دیکر ان کی جان بچائی۔

ملک خلیل عرفان پڑوسیوں کے گھر کو جلنے سے بچانے کے لیے ان کے گھر کے باہر جائے نماز لے کر کھڑے ہوگئے جس کی وجہ سے شرپسندوں نے ان پر حملہ نہیں کیا۔

شرپسندوں کے جانے کے بعدجوزفین بھی اپنے گھر واپس چلی گئیں اور وہ اپنا گھر اور گھر والوں کی جان بچانے کے لیے ملک خلیل عرفان کی شکر گزار ہیں۔

یاد رہے کہ 16اگست کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مسیحی برادری کی ایک کالونی میں سیکڑ وں شرپسندوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی اور اس کے دوران مسیحیوں کے گھروں اور چرچز میں لوٹ مار کرنے کے بعد توڑ پھوڑ کرکے نذرِ آتش کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More