انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر لیہہ میں ٹریفک حادثے میں 9 انڈین فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنیچر کے روز شام پانچ بجے لداخ کے علاقے کیاری کے قریب انڈین فوج کا ٹرک پھسل کر کھائی میں گر گیا جس کے باعث ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت آٹھ سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں نائب صوبیدار رمیش لال، حوالدار مہندرا سنگھ، حوالدار وجے کمار، نائیک این چندرا شیکھر، گنر من موہن سنگھ، گنر انکت، گنر ترندیپ سنگھ اور گنر بھوئٹے ویبھوو شامل ہیں۔دریں اثنا انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے فوجیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کر اظہار کیا۔ Pained by the mishap near Leh in which we have lost personnel of the Indian Army. Their rich service to the nation will always be remembered. Condolences to the bereaved families. May those who are injured recover at the earliest: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 19, 2023
انہوں نے کہا کہ ’لیہہ کے قریب ہونے والے حادثے پر دکھ ہے جس میں ہم نے انڈین فوج کے اہلکار گنوا دیے ہیں۔ قوم کے لیے اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ جو زخمی ہیں وہ جلد صحتیاب ہو جائیں۔‘