وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔ بھارت میں سیما کا شرمناک کام ۔۔ پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھک گئے

ہماری ویب  |  Aug 18, 2023

پاکستان میں انجو کو دی جانے والی عزت بھارت کو راس نہیں آئی، پاکستان چھوڑ کر جانے والی سیما حیدر سے بھارت میں شرمناک کام کروایا جانے لگا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے پاکستانیوں کا خون کھولا دیا۔

پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر سے بھارت میں کونسا شرمناک کام کروایا جارہا ہے، یہ جاننے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بھارت دونوں ازلی دشمن رہے ہیں لیکن پاکستان نے ہمیشہ رشتوں کو عزت دی ہے اور پاکستان میں ہرسال لاکھوں سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کیلئے آتے ہیں لیکن ہمیشہ تعصب کی آگ میں جلنے والا بھارت ہر جگہ اپنی شدت پسندی کا پرچار کرتا ہے۔

کرکٹ ہو یا ہاکی۔۔ شوبز ہو یا سیما حیدر کا معاملہ۔۔ بھارت اپنی نفرت ہر جگہ ظاہر کرتا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان بھلے ہی سفارتی تعلقات کشیدہ ہوں لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے نوجوانوں کی شادیاں بھی ہوتی رہی ہیں۔۔

شعیب ملک ثانیہ مرزا کو بیاہ کر لائے تو پوری قوم نے ان کا خیر مقدم کیا۔۔ انہیں سونے کے تاج پہنائے گئے اور پوری طرح عزت و احترام دیا گیا۔ ثانیہ مرزا ہی نہیں بلکہ بے شمار بھارتی لڑکیاں پاکستانی نوجوانوںسے شادی کرکے پاکستان میں بس چکی ہیں۔

حال ہی میں آنے والی انجو کو پاکستان میں بے پناہ عزت دی گئی۔۔ جس وقت سیما حیدر کو بھارت میں پولیس ریمانڈ میں لے کر تفتیش کے بہانے ذلیل و رسوا کررہی تھی اس وقت پاکستان میں انجو کو عزت سے نوازا جارہا تھا۔

پاکستان آنے والی انجو کو شہریوں نے لاکھوں کے تحائف۔۔ زمین جائیداد سے بھی نوازا اور انتظامیہ نے انجو کو پوری طرح مدد اور رہنمائی فراہم کی جس کی وجہ سے انجو اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہی ہے اور اپنے شوہر کے ساتھ بھارت جانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

اب آپ کو سیما کے بارے میں بتائیں تو شروع سے ہی مشکوک کردار کی سیما نے بھارت میں لپو اور جھینگر جیسے سچن سے شادی کا دعویٰ کیا ۔۔ جی یہ ہم نہیں بلکہ خود بھارتی۔۔ سچن کو لپو۔۔جھینگر اور نہ جانے کیا کیا کہتے ہیں اور جھینگر جیسے سچن پر گانے بھی بن رہے ہیں۔

4 بچوں کی ماں سیما غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی جس کی وجہ سے اس کو پولیس کی کڑی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔۔ جھینگر سچن اور اس کے باپ کو بھی جیل کی ہوا لگوائی۔۔ لیکن سیما نے اب بھارت میں پوری طرح ہندوانہ طرز عمل اپنا لیا ہے۔۔

سیما نے اپنا مذہب چھوڑ کر ہندو دھرم اپنا لیکن اب اس سے پاکستان کیخلاف بھی زہریلی زبان کا استعمال شروع کردیا ہے۔اپنے وکیل کے اکسانے پر سیما ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کیخلاف بھی زہریلے نعرے لگاکر یہ ثابت کررہی ہے کہ بھارت کو سیما سے کوئی غرض نہیں ۔

بھارت کو صرف اپنی نفرت اور گھٹیا ذہینت کے پرچار کیلئے ایک کھلونا مل گیا ہے اور سیما نامی یہ کھلونا آگے کیا کیا گل کھلائے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتاتے گا لیکن سیما نے پاکستان کیخلاف زہریلی زبان استعمال کرکے پاکستان میں اپنے لئے کچھ حلقوں میں جو ہمدردی پائی جاتی تھی وہ بھی ختم کرلی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More