انڈیا: فلائٹ روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل پائلٹ ایئرپورٹ پر چل بسا

اردو نیوز  |  Aug 17, 2023

انڈیا کے شہر ناگپور کے ایئرپورٹ پر فلائٹ روانہ ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی پائلٹ چل بسا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کے روز پرواز روانہ ہونے سے تھوڑی دیر قبل انڈین ایئرلائن ’اِنڈیگو‘ کا پائلٹ ناگپور ایئرپورٹ کے بورڈنگ گیٹ پر بے ہوش ہوگیا اور پھر چل بسا۔

ایئرلائن اِنڈی گو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم آج ناگپور میں اپنے پائلٹ کی موت پر افسردہ ہیں۔ اُن کی طبیعت ناگپور ایئرپورٹ پر خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔‘

ڈائریکٹر جنرل آف سِول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق پائلٹ نے بدھ کے روز تین پروازیں بھی اُڑائیں۔ 

اس سے قبل بدھ کے روز قطر ایئرویز کے سینیئر پائلٹ کی دوحہ سے نئی دہلی آنے والی پرواز کے دوران موت واقع ہوگئین تھی۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More