پاکستان میں نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا، جلیل عباس جیلانی اور ڈاکٹر شمشاد اختر شامل

اردو نیوز  |  Aug 17, 2023

پاکستان میں 18 رُکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ہے۔

جمعرات کی شام ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر عارف علوی نے نگران وفاقی وزرا سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم انوار الحق بھی موجود تھے۔

نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ، سرفراز بگٹی وزیر داخلہ اور مرتضیٰ سولنگی کو اطلاعات کے وزیر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر وزیر خزانہ، احمد عرفان نگراں وزیر قانون جبکہ انیق احمد وزیر مذہبی امور ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More