پاکستان میں ہوشربا مہنگائی نے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگادیں، کراچی ک سلیم عثمان نے بلڈنگ کی چوتھی منزل سے کود کر پریشانیوں سے ہمیشہ کیلئے جان چھڑالی۔
ملک میں جاری ہولناک مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کیلئے زندگی کی ڈور کو تھام کر رکھنا انتہائی دشوار ہوچکا ہے، شہری دن رات محنت کرنے کے باوجود اپنے بچوں کو دو تو کیا ایک وقت کی روٹی کھلانے سے بھی قاصر ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش اور بسوں کے کرائے اتنی زیادہ بڑھ چکے ہیں کہ دیہاڑی دار مزدور اور غریب طبقہ کسی صورت اپنے خاندان کو پالنے کی کوشش میں کامیاب نظر نہیں آتا۔
کراچی کے علاقے گارڈن رامسوامی کا سلیم عثمان بھی مالی مشکلات کی وجہ سے پریشانیوں سے دوچار تھا اور اس سے بھوک سے بلکتے بچوں کی سسکیاں سننے کے بجائے عمارت کی چوتھی منزل سے کود کر ہمیشہ کیلئے پریشانیوں سے جان چھڑالی۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے دوقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے، پیٹرول، بجلی، گیس اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بیروزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں نہ کریں تو اور کیا کریں۔