رضوانہ تشدد کیس: ملزمہ کے شوہر سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اردو نیوز  |  Aug 17, 2023

کم سن ملازمہ رضوانہ پر تشدد میں نامزد ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی (آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر بدھ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سول جج کو راولپنڈی میں بطور او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں عاصم حفیظ کو 19 اگست سے قبل چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے 24 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات سول جج چودھری عاصم حفیظ کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

واقعے کے بعد سرگودھا پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ بچی کے سر پر متعدد جگہ گہرے زخم ہیں اور ان کو علاج کے لیے لاہور بھجوایا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کے سر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشانات تھے۔ 15 چوٹوں کے علاوہ بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر ہو چکے تھے۔ 

بچی کے والدین کی جانب سے پولیس رپورٹ کے بعد ملزمہ سومیہ عاصم کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت وہ جیل میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More