رضوانہ تشدد: ملزمہ کے شوہر سول جج کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

اردو نیوز  |  Aug 17, 2023

کم سن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی (آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سول جج کو راولپنڈی میں بطور او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں عاصم حفیظ کو 19 اگست سے قبل چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

خیال رہے 24 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی جوڈیشل اکیڈمی میں تعینات سول جج چودھری عاصم حفیظ کی گھریلو ملازمہ کے والدین نے الزام لگایا کہ ان کی بچی کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سرگودھا پولیس کے ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا تھا بچی کے سر پر متعدد جگہ گہرے زخم ہیں اور ان کو علاج کے لیے لاہور بھجوایا گیا ہے۔‘

رضوانہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا (فوٹو: سکرین گریب)پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کے سر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشانات تھے۔ 15 چوٹوں کے علاوہ بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر ہو چکے تھے۔ 

بچی کے والدین کی جانب سے پولیس رپورٹ کے بعد ملزمہ سومیہ عاصم کو ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت جیل میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More