اٹلی کے روبرٹو مانسینی سعودی فٹ بال ٹیم کے منیجر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں؟

اردو نیوز  |  Aug 15, 2023

اٹلی کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ اور مینجر روبرٹو مانسینی نے اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ سعودی عرب کے قومی سکواڈ کے منیجر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں کھیلوں کی خبریں شائع کرنے والے روزنامہ الریاضیہ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 58 سالہ مانسینی کو تین سال کے معاہدے پر مملکت کی فٹبال ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش ہوئی ہے۔

روبرٹو مانسینی سعودی قومی ٹیم کے 49 ویں کوچ ہوں گے۔ فوٹو ای پی اےاٹلی کے روبرٹو مانسینی ممکنہ طور پر فرانس کے  ہیرو رینارڈ کی خواہش پر سعودی عربین فٹبال فیڈریشن میں خالی کیا جانے والا عہدہ سنبھالیں گی۔

فرانسیسی کوچ ہیرو رینارڈ کو مارچ میں سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن نے ان کی رخصتی کے بعد سے تبدیل نہیں کیا ہے اور اب وہ  اپنے ملک کی ویمنز ٹیم کے مینجر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ اطالوی فٹ بال فیڈریشن نےگزشتہ رات قومی فٹبال ٹیم کے کوچ روبرٹو مانسینی کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

سیمپڈوریا فٹبال کلب کے سابق کھلاڑی نے ویمبلے میں انگلینڈ کو پنالٹیز پر شکست دے کر اپنے اٹلی کی ٹیم کو یورو 2020 کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مانسینی کو تین سال کے معاہدے پر ہیڈ کوچ کی پیشکش ہوئی ہے۔ فوٹو ٹوئٹرسعودی ٹیم کے نئے مینجر کے عہدے پر تعیناتی کی تصدیق کے بعد روبرٹو مانسینی سعودی قومی ٹیم کے 49 ویں کوچ ہوں گے جب کہ وہ سعودی ٹیم کے 19ویں یورپی اور پہلے اطالوی کوچ بن جائیں گے۔

روبرٹو مانسینی کے لیے کوچ کی تقرری کے بعد سب سے پہلا ہدف نومبر میں شروع ہونے والے 2026 ورلڈ کپ کے لیے ایشین کوالیفائرز ہوں گے جس میں سعودی عرب کا مقابلہ اردن، تاجکستان اور کمبوڈیا یا پاکستان سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More