بھارت کی انجو نے نصراللہ کے ساتھ مل کر پاکستان کا یوم آزادی منایا جبکہ پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر نے بھارت کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو شرمندہ کردیا۔
خیبر پختونخوا کے نصراللہ نامی شخص سے شادی کرکے انجو سے فاطمہ بننے والی خاتون کوپاکستان کا یوم آزادی کیک کاٹ کر مناتے ہوئے دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ فاطمہ کو پاکستان کے ویزے میں ایک سال کی توسیع مل چکی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں مزید قیام کرسکیں گی۔
فاطمہ کے شوہر نصر اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام اصولوں پر عمل کیا اور پاکستان میں مختلف تنظیموں سے تعاون حاصل کیا اور مدد کرنے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب پاکستان سے غیر قانونی طریقے سے بھارت جانے والی سیما حیدر نے بھارت کے یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے۔
سیما حیدر نے اپنے بھارتی وکیل کے اکسانے پر ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم کو سیما پر شدید غصہ ہے۔
پاکستان میں موجود انجو نے بھی پاکستان کا یوم آزادی منایا تاہم انہیں کسی نے بھارت مردہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کیا نہیں لیکن سیما کو مسلسل پاکستان کیخلاف نفرت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔