تحریک انصاف کے کارکن حسان خان نیازی کی ایبٹ آباد سے گرفتاری کی اطلاعات

اردو نیوز  |  Aug 14, 2023

تحریک انصاف کے کارکن حسان خان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا کہ ’میرا بیٹا حسان خان ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔

میرا بیٹا حسان خان ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کئیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا

— Hafeezullah K Niazi (@hafeezullah_k) August 13, 2023

تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بھی حسان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بیریسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہیں قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کر سکے اور خاندان کو ان کے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔‘

بیریسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔ pic.twitter.com/sUgSYxoCRa

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 13, 2023

حسان نیازی پر نو مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More