امریکہ،جاپان ہائپرسونک انٹرسیپٹر میزائل کی تیاری کا معاہدہ متوقع

اردو نیوز  |  Aug 13, 2023

جاپان اور امریکہ مشترکہ طور پر چین، روس اور شمالی کوریا کے تیار کردہ ہائپرسونک وار ہیڈز کے مقابلے کا انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے پر رواں ہفتے متفق ہو جائیں گے۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کے دورہ امریکہ کے موقع پر جمعہ کو صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر اس معاہدے پر اتفاق رائے ہونے کا امکان ہے۔

جاپان کے اخبار یومیوری نے بتایا ہے کہ خلا سے اپنے اہداف کو نشانہ بنانے والے عام بیلسٹک وار ہیڈز کے برعکس یہ جدید ہائپر سونک میزائل خلا میں ہی راستہ بدل سکتے ہیں جس سے انہیں نشانہ بنانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں ان معلومات کا ذریعہ نہیں بتایا گیا تاہم جاپان کی وزارت خارجہ کے حکام سے اس خبر پر تبصرہ کرنے کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنما کیمپ ڈیوڈ میں ملاقات کریں گے۔ فائل فوٹو روئٹرزیومیوری اخبار میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکی، جاپانی رہنماؤں کی ملاقات جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میری لینڈ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوری میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی اپنے جاپانی ہم منصب وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی اور وزیر دفاع یاسوکازو ھمادا کے ساتھ ملاقات میں انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے کے بارے میں اتفاق کیا تھا۔

شمالی کوریا کے حملوں سے بچنے کے لیے جاپان جنگی جہازوں پر میزائل نصب کر رہا ہے۔ فوٹو روئٹرزامریکہ اور جاپان کے مابین میزائل دفاعی ٹیکنالوجی میں اس طرح کا یہ دوسرا معاہدہ ہوگا۔

اس سے قبل واشنگٹن اور ٹوکیو  نے باہمی اشتراک سے خلا میں وار ہیڈ میزائل روکنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تیار کیا ہے جو کہ شمالی کوریا کے میزائل حملوں سے بچنے کے لیے جاپان کے بحری جنگی جہازوں پر نصب کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More