سری لنکا میں کرکٹ میچ کے دوران سانپ نکل آیا، کھلاڑی بال بال بچے

اردو نیوز  |  Aug 13, 2023

ایسا بہت کم دیکھا گیا ہے کہ کسی کرکٹ میچ کے دوران سانپ نکل آئے، لیکن سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گیل ٹائٹنز اور ڈیمبولا اورا کے درمیان میچ میں سانپ نظر آیا تھا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے میچ کو روکنا پڑا۔

دوسری دفعہ جافنا کنگز اور بی لو کینڈی کے مابین میچ چل رہا تھا کہ سانپ نکل آیا۔

سانپ کھیل کے میدان میں بل کھاتے سری لنکن ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بی لو کینڈی کے فاسٹ بولر اشورو اوڈانا کے قریب پہنچا۔

انہیں معلوم نہیں تھا کہ سانپ ان کے اتنے قریب ہے اور جب انہوں نے اچانک اسے دیکھا تو فوری طور پر الٹے قدموں پیچھے ہو گئے۔

 اسی میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر سانپ نظر آیا تھا لیکن وہ میدان سے باہر تھا اور میچ جاری رہا تھا۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ کیمرے کے پاس بجلی کی تاروں پر بل کھا رہا ہے اور ایک شخص محفوظ فاصلے سے اسے دیکھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More